ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بس بے قابو ہوکر اُلٹتے ہوئے پہاڑی سے ٹکراگئی؛ تین ہلاک؛ گیارہ زخمی

بس بے قابو ہوکر اُلٹتے ہوئے پہاڑی سے ٹکراگئی؛ تین ہلاک؛ گیارہ زخمی

Sun, 07 May 2017 18:52:42    S.O. News Service

مینگلور7/ مئی (ایس او نیوز) پڑوسی علاقہ کلسا میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بس اُلٹ کر سڑک کنارے واقعے پہاڑی سے ٹکراجانے کے نتیجے میں بس پر سوار تین افراد ہلاک ہوگئے جس میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ حادثہ سنیچر کی شام کو اُس وقت پیش آیا جب  پڑوسی ضلع چکمنگلور کے کلسا نامی مقام پربس کا بریک فیل ہوگیا اور بس بے قابو ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ  ایک موڑ پر جب بس کو تھوڑا ٹرن لینا تھا تو ڈرائیورٹرن لینے کی کوشش میں بس کی اسٹرینگ پر سے توازن کھوبیٹھا جس کے نتیجے میں بس پلٹ کر قریبی پہاڑ سے ٹکراگئی۔ 

حادثے میں تین افرادد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ گیارہ مسافروں کو شدید چوٹ لگی ہے۔

حادثے میں مرنے والی خاتون کا تعلق مینگلور کے قریبی علاقہ  بیلتنگڈی سے بتایا گیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے سبھی مسافروں کو کلسا سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور کلسا پولس تھانہ میں ہی معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: